۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله سید صادق روحانی

حوزہ / مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ روحانی کی تدفین کے موقع پر حوزاتِ علمیہ میں تعطیل ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق، آیت اللہ سید محمد صادق حسینی روحانی کی رحلت کے موقع پر مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ نے ایک تعزیتی پیغام میں اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ روحانی کی تدفین کے موقع پر تمام حوزاتِ علمیہ بند رہیں گے۔

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ

بسم الله الرحمن الرحیم

حوزاتِ علمیہ عالم ربانی اور فقیہ گرانقدر حضرت آیت اللہ سید محمد صادق روحانی رضوان اللہ علیہ کی المناک رحلت کے موقع پر حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلابِ اسلامی، مراجع تقلید، مرحوم کے شاگردوں، عقیدتمندوں، طلاب کرام، فضلاء کرام اور بالخصوص مرحوم کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال سے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔

مطلع کیا جاتا ہے کہ اس عالمِ جلیل القدر کی نماز جنازہ کے موقع پر تمام حوزاتِ علمیہ میں تعطیل ہو گی۔

از طرف: روابطِ عمومی مرکزِ مدیریت حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .